0

حکومت مریم نواز کو گرفتار کر سکتی ہے، رانا ثنااللہ

 لاہور (مانند نیوز ڈیسک) مسلم لیگ(ن) پنجاب کے صدر رانا ثنااللہ خان  نے کہا ہے  کہ حکومت مریم نواز کو گرفتار کر سکتی ہے۔مسلم لیگ ن کی سینٹرل ورکنگ کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں  نے کہا کہ شہباز شریف کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کا شیڈول طے کیا جارہا ہے۔ رانا ثنااللہ نے کہا کہ مریم نواز 16 اکتوبر کو گوجرانوالہ میں بڑے جلسے سے خطاب کریں گی، مریم نواز کے لاہور میں بڑے جلسے کیلئے  بھی انتظامات کیے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے جو فیصلہ کیا ہے ہوسکتا ہے حکومت گرفتاریاں کرے،پارٹی جو کل فیصلہ کر چکی اس پر عمل درآمد ہوگا، مسلم لیگ ن گرفتاریوں سے خوفزدہ نہیں ہے۔رانا ثنااللہ نے مزید کہا کہ اے پی سی کے فیصلوں پر ہر صورت عمل ہوگا جبکہ حکومت مریم نواز کو گرفتار کر سکتی ہے۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں