0

سوات ریسکیو 1122 کی کار کردگی

سوات (مانند نیوز ڈیسک) ریسکیو 1122 سوات نے ستمبر کے مہینے میں بھی معمول کے ریسکیو ڈیوٹی میں خدمات فراہم کیں اس حوالے سے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 سوات عمران خان یوسفزئی نے کہا ہے کہ ریسکیو1122سوات نے ماہ ستمبر میں 971 تک ایمرجنسیز میں خدمات فراہم کیں ریسکیو1122 سوات اس وقت ضلع کے تمام 7 تحصیلوں سمیت سیاحتی مقام کالام میں بھی ہر قسم حادثات میں 24 گھنٹے بین الاقوامی معیار کے خدمات فراہم کر رہا ہے ریسکیو 1122 سوات نے صرف ستمبر کے مہینے میں 77 ٹریفک حادثات میں زخمیوں کوسہولیات فراہم کیں حادثات کی موقع پر ابتدائی طبی سہولیات کے ساتھ ساتھ زخمیوں کو مختلف ہسپتالوں میں بھی منتقل کیں جبکہ 47 مختلف قسم کے ریکوریز میں بھی بروقت رسپانس کیا گزشتہ مہینے 815 میڈیکل، 12 آ تشزدگیاں اور 12 پانی میں ڈوبنے کے واقعات میں بھی ریسکیو 1122 سوات نے بھر پور امدادی خدمات سر انجام دیئے ہیں اسی طرح 4 افراد کو گولی لگنے کے واقعات بھی رونما ہوئے جبکہ 4 مختلف مقامات میں گھروں کی چھتیں بھی زمین بوس ہو گئے ہیں جس میں بھی ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے بروقت رسپانس کیا اور زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا ریسکیو1122 سوات نے مختلف ایمرجنسیز کے دوران 917 مریضوں اور زخمیوں کو خدمات فراہم کیں جس میں 21 افراد موقع پر ہی حادثے میں جاں بحق ہو گئے تھے جبکہ تمام زخمیوں و مریضو ں کو مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیں ریسکیو 1122 سوات کنٹرول روم کو صرف ستمبر کے مہینے میں 24920 کالز موصول ہوئے جس میں 14636 فیک کالز شامل ہیں ریسکیو 1122 سوات خیبر پختونخوا حکومت اور ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر خطیر احمد خان کی ہدایات کی روشنی میں اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر سوات عمران خان یوسفزئی کے سربراہی میں شب و روز عوام کی خدمت کے لئے تیار ہیں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں