0

سونے کے لین دین کو دستاویزی بنانے کے عمل کا آغاز کردیا

اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی ایک اور کڑی شرط پر عملدرآمد کا آغاز کر دیا گیا ہے، 20لاکھ روپے مالیت کا سونا، زیورات، جواہرات یا قیمتی پتھر خریدنے اور بیچنے والوں کا باقاعدہ ریکارڈ رکھا جائے گا۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے منی لانڈرنگ روکنے کیلئے نیا ضابطہ جاری کر دیا ہے۔ جس کے مطابق اکاونٹ کمپنیوں، پراپرٹی ایجنسیز، جیولرز کو 3 طرح کا ریکارڈ جمع کروانا ہوگا، جیولرز کو 20لاکھ سے زائد کی خریداری پر خریدار کے شناختی کارڈ و دیگر تفصیلات فراہم کرنا ہونگی۔مختلف کمپنیوں کو کاروبار کے بینی فشل اونر کا پورا نام اور پتہ بتانا ہوگا، کاروبار کے آغاز سے ترسیلات کی تمام تر تفصیلات رکھنا ہوں گی جو ضرورت پڑنے پر فنانشنل مانیٹرنگ یونٹ طلب کر سکتا ہے اور ضابطے کی خلاف ورزی پر اینٹی منی لانڈرنگ قانون کے تحت کارروائی ہوگی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں