چترال (گل حماد فاروقی) وادی بمبوریت میں سڑک حادثہ۔ دو افراد جاں بحق ایک زحمی۔ زحمی کو چترال ہسپتال منتقل کیا گیا۔ ایس ایچ او تھانہ بمبوریت کے مطابق ایک مزدا جو وادی کیلاش کی سڑک پر سفر کررہی تھی وہ گہرے کھائی میں گر گئی جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ ایک شحص شدید زحمی ہوا۔مرنے والوں کے نام یہ ہیں احسان اللہ ولد سلطان یوسف سکنہ قولنڈی دیر بالا، میر طیب ولد ادینہ شاہ سکنہ آیون، اور زحمی مجیب اللہ ولد محمد حضرت سکنہ قولنڈی ضلع دیر بالا۔ تھانہ بمبوریت میں زیر دفعہ 279/333 تعزیرات پاکستان مقدمہ درج کرکے پولیس نے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔ واضح رہے کہ وادی کیلاش کو جانے والے تمام سڑکیں دریا کے کنارے سے گزرتی ہیں جبکہ دریا کی جانب سڑک کے کنارے کوئی حفاظتی دیوار بھی نہیں ہیں اور اکثر ان حراب سڑکوں کی وجہ سے اس قسم کے حادثات پیش آتے ہیں جس میں کئی مرتبہ قیمتی جانیں بھی ضائع ہوئی ہیں۔علاقے کے لوگ صوبائی اور وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ان سڑکوں کی تعمیر کا کام جلد سے جلد شروع کیا جائے تاکہ مقامی لوگوں کے ساتھ ساتھ سیاح بھی اس قسم کے حادثات سے محفوظ رہ سکے۔
