0

جمرود، سرکاری قیمتیں ملازمین اور جنرل پبلک کی پہنچ سے باہر

جمرود (مانند نیوز ڈیسک) پاکستان ہاوسنگ اتھارٹی نے عوام کے ساتھ دھوکہ کیاوزیراعظم کے نئے پاکستان پروگرام کے تحت پشاور ریزیڈنشیا کے نام سے تیار گھروں کا اشتہار دے کر عوام سے دس ہزار تک ناقابل واپسی فیس لیکر گرے سٹرکچر گھروں کا ناقابل برداشت قیمتیں،پیمنٹ پلان اور پیمنٹ شیڈول جاری کیا جوکہ نہ صرف سرکاری  ملازمین بلکہ متوسط جنرل پبلک کیلئے بھی ناقابل برداشت ہے۔ان خیالات کا اظہارآل الاٹیزایسوسی ایشن پشاور ریذیڈنشیا کے صدر شکیب رسول،جنرل سیکرٹری محمد اسماعیل  اور نائب صدر میاں صادق شاہ نے جمرودپریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب میں کہی۔ان کا کہنا تھا کہ پی ایچ اے  ایف نے ایک تیس ہزار روپے ماہانہ تنخواہ دار کیلئے کم از کم ۱یک لاکھ بیس ہزار قسط رکھا ہے جوکہ ناقابل ادائیگی ہے،انہوں نے مزید بتایا کہ پی ایچ اے ایف غریب عوام سے محض تین سال میں وصولی کرتاہے مگر گھروں کی حوالگی کا کوئی گارنٹی نہیں۔ گرے سٹرکچر کی فی مربع فٹ قیمت تین ہزار روپے مقرر کی گئی ہے جو کہ مارکیٹ ریٹ کی زیادہ سے زیادہ قیمت بارہ سو روپے مربع فٹ ہے۔پشاور ریذیڈنشیا کے الاٹیز عہدیداروں کامزید کہنا تھاکہ پی ایچ اے اایف ہمیں بنکوں سے سودی قرضوں میں جھکڑناچاہتاہے جوکہ ہمیں ہرگز منظور نہیں۔ انہوں نے وزیراعظم،وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا، وزراء ہاوٗسنگ، پاکستان ہاوسنگ اتھارٹی فاونڈیشن اور پراونشل ہاوسنگ اتھارتی کے حکام سے مطالبہ کیا کہ گھروں کے ریٹ اور اقساط کم کروائے  نیز ڈاون پیمنٹ کی مدت میں توسیع کرکے نئے پاکستان ہاوسنگ پروگرام کے ویژن کی تکمیل کریں بصورت دیگر  ہم عدالت کا دروازہ کھٹکٹائینگے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں