کراچی (مانند نیوز ڈیسک) سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی کا کہنا ہے کہ اسکولوں کو بند کرنے کے حوالے سے خبریں بے بنیاد ہیں، ایسا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔پیپلز پارٹی کے رہنما اور وزیر تعلیم سندھ کا کہنا تھا کہ شہریوں کو ایس او پیز پر ہر صورت عمل کرنا ہوگا، ابھی مائیکرو لاک ڈاون لگایا ہے۔ شہری اس نہج پر نہ پہنچائیں کہ مکمل لاک ڈاون کرنا پڑے۔قبل ازیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سندھ کے صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ ہر شخص کو اپنی بات کہنے کا حق ہے۔ ایم کیو ایم سے لاکھ اختلاف مگر ان سے بولنے کا حق نہیں چھینا جا سکتا ہے۔یاد رہے کہ کراچی میں کورونا سے متعلق ایس او پیز کی خلاف ورزی پر شہر میں کئی ریسٹورنٹس، اسکول اور شادی ہالز کو سیل کیا جاچکا ہے۔
