0

امریکی فوجیوں خودکشی کرنیوالے کی تعداد بڑھنے لگی

 واشنگٹن (مانند نیوز ڈیسک) ایک سال کے دوران امریکی فوجیوں میں خودکشی کے رجحان میں 30 فیصد سے زائد اضافہ ہوا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی فوج میں خودکشیوں کا رجحان ایک دیرینہ مسئلہ ہے۔ امریکی حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ 2019 کے مقابلے میں 2020 کے دوران خودکشی کرنے والے فوجیوں کی تعداد میں 20 فیصد اضافہ ہوا ہے اور اگر حاضر سروس فوجیوں کی خودکشی کی بات کی جائے تو یہ تعداد 30 فیصد زائد بنتی ہے۔رواں برس مارچ سے صرف امریکی فضائیہ کے تقریبا ً100 اہلکاروں نے خودکشیاں کیں۔گذشتہ برس کے مقابلے میں رواں برس حاضر سروس امریکی فوجیوں میں خودکشی کے رجحان میں تیس فیصد کا ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔ اعلیٰ حکام فوجیوں میں خودکشی کے اس بڑھتے ہوئے رجحان کے حوالے سے پریشان ہیں۔ 27سالہ سٹاف سارجنٹ جیسن لوو کے کسی ایک ساتھی کو بھی اندازہ نہیں ہوا کہ ان کے اندر کون سی کشمکش جاری ہے۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں