0

سوات، محلہ توحید مسجد ملوک آباد میں سوئی گیس فراہمی

سوات (مانند نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف ملاکنڈ ڈویژن کے صدر و چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی اور پارلیمانی سیکرٹری ایم این اے سلیم الرحمن نے کہا ہے کہ حلقہ پی کے 5 اور این اے 3 کے گلی گلی کو سوئی گیس اور بجلی پہنچانے سمیت واٹر سپلائی منصوبے اور دیگر کے وعدے پورے کئے جا رہے ہیں اور حلقہ کے کسی بھی شہر اور گاؤں کو ان سہولیات سے محروم نہیں رکھا جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے محلہ توحیدمسجد ملوک آباد میں سوئی گیس فراہمی کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پی ٹی آئی ورکرز،آئی ایس ایف،یوتھ اور معززین علاقہ کثیر تعداد میں موجود تھے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فضل حکیم خان یوسفزئی اور سلیم الرحمن نے کہا کہ فلاح عامہ کے منصوبے ترجیحی بنیادو ں پر مکمل کئے جا رہے ہیں عوام تسلی رکھیں اب کسی کے ساتھ بھی زیادتی نہیں ہوگی لوگوں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنا ہمارا مشن ہے کوئی بھی گھر سوئی گیس سے محروم نہیں رکھا جائے گا انہوں نے کہا کہ ضلع سوات میں پائی پائی امانت سمجھ کر دیانت کے ساتھ عوام پر خر چ کر رہے ہیں فلاح عامہ کے منصوبوں کیلئے عوامی مشاورت کی تجاویز اورسفارشات کو اہمیت دیں گے ہر شہری کی فلاح وبہبود اورمعاشی ترقی چاہتے ہیں تحریک انصاف کی حکومت عوام سے کئے گئے وعدے نبھائے گی انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے پاس فلاح عامہ کا کوئی ایجنڈا نہیں ایک دوسرے کی نظریاتی مخالف اپوزیشن جماعتیں ذاتی مفادات کے ایجنڈے پر متفق ہیں عوامی حمایت سے محروم عناصر بوکھلاہٹ کا شکار ہیں اپوزیشن کو ملکی ترقی ہضم نہیں ہو رہی بے بنیاد پروپیگنڈہ کر کے عوام کو گمراہ کیا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ انصاف،میرٹ اور ایمانداری سے حقدار کو حق دینا اور معاشرے میں عدل و انصاف پر مبنی فیصلے کرنا ہماری اولین ترجیح ہے جبکہ محکموں میں میرٹ اور شفافیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گے انہوں نے کہا کہ اب ماضی کے قصے کہانیوں اور لوٹ کھسوٹ کا دور ختم ہو چکا ہے وہ بذات خود تعمیراتی منصوبوں کی نگرانی کررہے ہیں اور عوام کی فلاح میں وسائل کے منصفانہ استعمال کو یقینی بنا رہے ہیں جس سے مخالفین کی نیندیں حرام ہوچکی ہیں انہوں نے کہا کہ معاشرے کے سرکردہ لوگوں کی بھی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ ترقیاتی سکیموں کے معیار پر نظر رکھیں یہ سکیمیں عوام کی فلاح اورسہولت کیلئے شروع کی گئی ہیں جن میں خرد برد ناقابل برداشت ہے عوام غلط کام کی نشاندہی کریں اس کے خلاف قانونی کاروائی ہوگی اس موقع پر پی ٹی آئی رہنماء ابراہم خانخیل،فضل رحمان اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں