سرائے نورنگ (مانند نیوز ڈیسک) مخلص پیرا میڈیکس ایسوسی ایشن ضلع لکی مروت کے صدارتی امیدوار طارق سردار خان نے کہاہے کہ ماضی میں مسلسل پیرا میڈیکس کی کابینہ کیسلیکشن سے پیرامیڈیکس ملازمین کے مسائل میں مزید اضافہ ہوگئے،اس لئے آئندہ کابینہ الیکشن کے ذریعے منتخب کریں گے انہوں نے کہاکہ اگرکامیابی ملی تو پیرامیڈیکس ملازمین کے جائز مطالبات حل کریں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز یہاں ڈی ایچ کیو ہسپتال تاجہ زئی لکی مروت میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مخالفین کے اس الزام کی سختی سے تردید کردی کہ پیرامیڈیکس ایسوسی ایشن پر کسی نے قبضہ جمارکھاہے انہوں نے کہاکہ کسی نیپیرامیڈیکس ایسوسی ایشن لکی مروت پرکوئی قبضہ نہیں کررکھاگیاانہوں نے کہاکہ ماضی میں پیرامیڈیکس ایسوسی ایشن لکی مروت کی کابینہ سلیکشن پروجودآتی تھی تاہم زیادہ ترملازمین نے ان پر سخت ناراض تھے اس لئے آئندہ کے لئے کابینہ کو الیکشن کے ساتھ مشروط کردیا انہوں نے مزید کہاکہ انشاء اللہ 5اکتوبرکومخلص پیرامیڈیکس گروپ کی کامیابی ملے گی اور ملازمین کے جائز حقوق پر کوئی سمجھوتہ قبول نہیں کریں گے۔
