0

کورونا وائرس، دنیا بھر میں ہلاکتیں 10 لاکھ 33 ہزار 235 ہوگئیں

نیویارک،نئی دہلی،میڈرڈ،ماسکو،کیپ ٹاؤن (مانند نیوز ڈیسک) مہلک وبا کورونا وائرس سے دنیا بھر میں ہلاکتیں 10لاکھ 33ہزار 235ہو گئیں جبکہ مصدقہ کیسز کی تعداد3 کروڑ 48 لاکھ 31 ہزار 44 تک پہنچ گئی۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کورونا سے متاثر 2 کروڑ 58 لاکھ 995 ہزار 323 افراد  شفایاب ہوئے اور ایکٹیو کیسز کی تعداد 79 لاکھ 2 ہزار 486 ہے۔ امریکہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں پہلے نمبر پر ہے جہاں 2 لاکھ 13 ہزار524 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں اور 75 لاکھ 49 ہزار سے زائد افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔ بھارت کورونا کیسز کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں کیسز کی مجموعی تعداد 64 لاکھ 73 ہزار سے بڑھ گئی۔ بھارت میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 875 ہو گئی۔برازیل کورونا سے متاثرہونے والے ممالک میں تیسرے نمبر پر ہے جہاں 48 لاکھ 82 ہزار افراد متاثر ہوئے اور ایک لاکھ 45 ہزار431 اموات ہوئیں۔روس میں 11 لاکھ 94 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 21 ہزار 77 ہو گئی۔کولمبیا کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں پانچویں نمبر پر ہے جہاں 26 ہزار 397 اموات ہوئیں جبکہ 8 لاکھ 41 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے۔پیرو میں بھی 8 لاکھ 21 ہزار سے زائد افراد متاثر ہو چکے جبکہ 32 ہزار 609 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ سپین میں 8 لاکھ 10 ہزارسے زائد افراد متاثر ہیں اور 32 ہزار  86 اموات ہوئی ہیں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں