0

الپوری، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر میں نئے ڈیجیٹل ایکسرے کا افتتاح

  الپوری (مانند نیوز ڈیسک) شانگلہ کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر الپوری میں نئے ڈیجیٹل ایکسرے کا افتتاح،150روپے میں ڈیجیٹل ایکسر ے کیا جا سکے گا افتتاح ایم ایس کڈنی ہسپتال ڈاکٹر غلام رحمانی،ایم ایس ڈی ایچ کیو الپوری ڈاکٹر شفیع الملک نے کیا۔عوامی حلقوں کا خیرمقدم۔تفصیلات کے مطابق شانگلہ کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر الپوری میں نئے ڈیجیٹل ایکسرے کا باقاعدہ اغاز ہوگیا اب سرکاری طور پر 150روپے میں ایکسرے کیا جائے گا۔گزشتہ روز اس حوالے سے ایک سادہ تقریب منقعد ہوئی جسمیں ایم ایس نواز شریف کڈنی ہسپتال سنگوٹہ ڈاکٹر غلام رحمانی نے خصوصی شرکت کی اور ایم ایس ڈی ایچ کیو الپوری ڈاکٹر شفیع الملک،پیتالوجسٹ ڈاکٹر سلیم اللہ، ایکسرے ٹکنیشن اقبال حسین و دیگر کے ہمراہ نئے ڈیجیٹل ایکسرے کا افتتاح کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر غلام رحمانی وڈاکٹر شفیع الملک کا کہنا تھا کہ شانگلہ میں صوبائی حکومت کی مدد سے آکسیجن پلانٹ اور ٹراما سنٹر لگایا جائے گا۔ڈاکٹرغلام رحمانی کامزید کہنا تھا کہ شانگلہ میں خدمات دے چکے ہے اور صحت کے حوالے سے شانگلہ میں درپیش مسائل اور مشکلات سے بہ خوبی آگاہ ہے،ذاتی کوشش رہے گی کہ جتنا ہوسکے کہ یہاں صحت کے حوالے سے کام کریں۔اس موقعے پر ڈی ایچ کیو شانگلہ کے ایم ایس سمیت ڈاکٹرز و دیگر سٹاف نے ٹیکنیکل خدمات پیش کرنے پر پیتالوجسٹ ڈاکٹر سلیم اللہ کو خراج تحسین پیش کیا اور ڈاکٹر غلام رحمانی کی زاتی کوششوں سے ان کے خدمات کو بھی زبردست الفاظ میں سراہا۔ایم ایس ڈی ایچ کیو الپوری ڈاکٹر شفیع الملک نے کہا کہ نئے ڈیجیٹل ایکسرے کے افتتاح سے یہاں کے مریضوں کو بہت فائدہ پہنچے گا کیونکہ اس ہسپتال میں ڈیجیٹل ایکسرے نہیں تھا،انھوں نے کہا کہ ہسپتال میں روزانہ سینکڑوں کی تعداد میں او پی ڈی ہوتی ہیں اور اسمیں ادھی سے ذیادہ مریضوں کو ایکسرے کی اشد ضرورت پڑتی ہیں جبکہ اس سے مریضوں سمیت ڈاکٹرز کو مریضوں کے علاج معالجے میں بھی آسانی ہوگی۔ نئیڈیجیٹل ایکسرے کے افتتاح کوعوامی حلقوں کی جانب سے سراہا گیا ہیں اور اس اہم اقدام کا خیرمقدم کیا گیا۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں