0

بونیر، غیر قانونی اسلحہ کی خرید وفروخت کرنے والا ملزم گرفتار

بونیر (مانند نیوز ڈیسک) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بونیر سہیل خالد کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا امتیاز کاروائیوں کے سلسلہ میں ایس ایچ او سٹی انسپکٹر عبد الوکیل خان ہمراہ ٹیم نے مخبر کے اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے سواڑی بازار فضل مارکیٹ انڈر گراؤنڈ میں مسمی عمران ولد ارعماش سکنہ نویکلے نے سفید بوری میں اسلحہ ڈال کر دکان کے سامنے ہاتھ میں لئے ہوئے جس سے بوری قبضہ پولیس کر کے کھولنے پر بوری میں ایک عدد کلاشنکوف، ایک عدد مشین گن، 03 عدد M-16، 02عدد 12بور بندوق، 02عدد ریپیٹر، 09عدد پستول 30بور،01عدد پستول 9MM  اور مختلف بور کے 104 عدد کارتوس پائے گئے ملزم کو حسب ضابط گرفتار کر کے مزید تفتیش کیلئے انوسٹی گیشن ونگ حوالہ کیا گیا۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں