0

پشاور میں مہنگائی نے پھر سے سر اٹھا لیا

پشاور (مانند نیوز ڈیسک) پشاورمیں مہنگائی نے پھر سے سر اٹھا لیا۔سبزیوں اور پھلوں سمیت دیگر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں زبردست اضافہ۔تفصیلات کے مطابق انتظامیہ کی غفلت کے باعث پشاورمیں مہنگائی پھر سے آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں۔سبزیوں میں ٹماٹر 100روپے کلو تک جا پہنچے ہیں جبکہ بھنڈی 150روپے میں فروخت کی جارہی ہے۔اسی طرح دیگر سبزیوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے جبکہ پھلوں میں سیب 200،انگور 150روپے اور انار250روپے کلو میں فروخت کئے جارہے ہیں جن کا کوئی پوچھنے والا نہیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام ہو گئی ہے اور گرانفروشوں کو کھلی چھوٹ دے دی گئی ہے جو لوگوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں۔اس حوالے سے انتظامیہ فوری طور پر کارروائی کرے۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں