0

پشاور پولیس نے منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی

پشاور (مانند نیوز ڈیسک) پشاور پولیس نے خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایس پی سٹی وقار عظیم کو ملنے والی خفیہ اطلاع پر اے ایس پی گلبہار سلیم عباس کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ گلبہار ظفر خان اور سب انسپکٹر ایاز خان نے آفریدی گڑھی میں کارروائی کے دوران ایک مشکوک موٹر کار نمبری 793 کو روک کر تلاشی لینے گاڑی کے خفیہ خانوں سے 2 کلو گرام چرس اور 500 گرام ہیروئن برآمد کر کے تین منشیات فروشوں اورسمگلر وں ناہید ولد محمد قیاص سکنہ افریدی گڑھی، شفیع اللہ ولد فیض اللہ سکنہ میانوالی اور احمد خان ولد غفار خان سکنہ ضلع خیبر کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران موٹر کار کے ذریعے منشیات پنجاب سمگل کرنے کا اعتراف کرلیا جن کے قبضے سے منشیات سمگلنگ میں استعمال ہونے والی موٹر کار بھی قبضے میں لی گئی ہے۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں