0

کورونا کے وار جاری، دنیا بھر میں ہلاکتیں 1037942 تک پہنچ گئیں

 نیویارک،نئی دہلی،میڈرڈ،ماسکو (مانند نیوز ڈیسک) مہلک وبا کورونا تھمنے کا نام نہیں لی رہی اس وقت دنیابھر میں کورونا سے اموات 1037942تک پہنچ گئیں جبکہ مصدقہ کیسز کی تعداد 3کروڑ 51لاکھ 24ہزار 716ہو گئی،دنیا بھر میں فعال کیسز 7967338ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کورونا کی مہلک کے باعث دنیا بھر میں اموات 1037942تک پہنچ گئیں جبکہ تصدیق شدہ کیسز کی 3کروڑ 51لاکھ 24ہزار 716ہو گئی،عالمی وبا سے سب سے زیادہ متاثرہ ہونیوالا ملک امریکہ ہے جہاں اب کورونا وائرس کے باعث 214277افراد زندگی کی بازی ہار چکے جبکہ 76سے زائد متاثرین کی تعداد ہے،بھارت کورونا سے متاثرہ ملکوں میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں ہلاکتیں 101812تک پہنچ گئیں اور متاثرین کی تعداد 6545000ہو گئی۔ برازیل  میں 1لاکھ46ہزار 11افراد لقمہ اجل بن چکے جبکہ متاثرین کی تعداد 4906000ہو گئی۔کولمبیا میں 26225اموات ہو گئیں اور مصدقہ کیسز 848000تک پہنچ گئے۔روس میں ہلاکتیں   21251ہو گئیں جبکہ 1204000مصدقہ کیسز ہیں۔پیر و میں کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد824000ہو گئی جبکہ 32665افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں،سپین میں اموات 32086ہو گئیں جبکہ 8لاکھ 10ہزار سے زائد کیسز ہیں۔دنیا بھر میں کورونا سے متاثر 2 کروڑ 61 لاکھ 21 ہزار936 افراد صحتیاب ہوئے اور فعال  کیسز کی تعداد 79 لاکھ 67 ہزار 338 ہے۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں