0

ہنگو، اسسٹنٹ فوڈ کنٹرول کا مختلف فلور ملز پر اچانک چھاپے

ہنگو (مانند نیوز ڈیسک) ڈائریکٹر فوڈ، اور سیکرٹری فوڈ خیبر پختونخواہ کی خصوصی ہدایات پر ڈی ایف سی صلاح الدین کی زیر نگرانی اسسٹنٹ فوڈ کنٹرول شاہد علی  خان نے عملہ کے ہمراہ مختلف فلور ملز پر اچانک چھاپے لگائے چھاپے کے دوران سرکاری آٹا کی کوالٹی چیک کی گئی۔اور موقع پر فلور ملز مالکان کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ مقررہ ریٹ کے برعکس آٹا کی فروخت پانے پر متعلقہ ملز کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔ دریں اثناء اے ایف سی شاہد علی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایاکہ محکمہ فوڈ کی جانب سے عوام کو سستی اور معیاری آٹا فراہم کرنے کے لئے فلور ملز کو مختص کوٹہ بروقت فراہم کیا جارہاہے اور فلور ملز مالکان بروقت سرکاری آٹا کوالٹی بہتر بنانے بروقت دستیابی اور  مقررہ ریٹ پر آٹا کی فروخت کو یقینی بنائیں۔ تاکہ سرکاری آٹا کی فراہمی سے غریب عوام مستفید ہوسکے۔انہوں نے واضح کرتے ہوئے کہاکہ اس حوالے سے کسی قسم کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی عوامی شکایات موصول ہونے پر متعلقہ ملز کے خلاف سخت قانونی کاروائی کرنے گریز نہیں کیا جائیگا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں