سوات (مانند نیوز ڈیسک) تفصیلات کے مطابق: گزشتہ روز فضل حق ولد انور خان سکنہ گرلاچی بدین نے تھانہ مٹہ میں آکر اپنی گاڑی نمبرBJR-578 کی گمشدگی کی رپورٹ درج کی ڈی پی اُ و سوات قاسم علی خان نے واقع کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی اپر سوات فرمان اللہ خان کو فوری طور پر گاڑی کو ریکور کرنے کا ٹاسک سونپ دیا ایس پی اپر سوات کی نگرانی میں ایس ڈی پی اُو مٹہ پیر زر بادشاہ، ایس ایچ اُو مٹہ نواب خان، حسن زیب انچارج چوکی شکردہ پر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دی گئی جنہوں نے دوران ِ ناکہ بندی شیرپلم چیک پوسٹ پر کاروائی کرتے ہوئے سرقہ شدہ موٹر کار برآمد کرکے ڈرائیور حبیب اللہ ولد نوشیر خان سکنہ توحید آباد کالونی چارسدہ کو گرفتار کر لیا جس پر تھانہ مٹہ میں مقدمہ علت 1041جرم 381A رجسٹرڈ کیا گیا۔
