0

مینگورہ شہر میں ٹریفک جام کا مسئلہ کم نہ ہوسکا

سوات (مانند نیوز ڈیسک) مینگورہ شہر میں ٹریفک جام کا مسئلہ کم نہ ہوسکا۔ شہر کی مین شاہراہوں پر  ٹریفک وارڈنز کی موجودگی میں غلط پارکنگ کی وجہ شہریوں کا منٹوں کا سفر گھنٹوں میں تبدیل ہو گیا۔ شہر کی سڑکوں پر صبح سے شام تک گاڑیوں کی قطاریں لگی رہتی ہیں۔ ایک کلومیٹر کا سفر اکثر اوقات ایک گھنٹے میں طے ہوتا ہے۔ ایمر جنسی مریضوں کو عام گاڑیوں اور ایمبولینس میں ہسپتال پہنچانے میں بھی شدید مشکالات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اس سے پہلے اتوار کو عام چھٹی اور جمعہ کو بازار بندش کی وجہ سے ٹریفک کچھ حد تک آہستہ لیکن رواں رہتی تھی، اب چھٹی والے دنوں میں بھی ٹریفک ہر وقت جام رہتی ہے۔ کچہری سیدو شریف روڈ،نیو روڈ،جی  ٹی روڈ، مین بازار، ڈاکخانہ روڈ، تاج چوک، مدین روڈ، ائیر پورٹ روڈ اور بائی پاس چوک میں گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگتی ہیں جس کی وجہ سے پیدل بھی بازار میں جانا مشکل ہوگیا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ شہر میں تجاوزات اور غیر قانونی رکشوں کی بھر مار کی وجہ سے شہر میں ٹریفک جام رہتی ہے۔ محکمہ پولیس نے شہر میں ٹریفک اہلکاروں کی تعداد میں اضافہ بھی کیا ہے، لیکن ٹریفک جام کا مسئلہ حل نہیں ہورہا۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں