0

خیبر پختونخوا میں کورونا صورتحال ایک بار پھر بگڑنے لگی

پشاور (مانند نیوز ڈیسک) خیبر پختونخوا میں کورونا صورتحال ایک بار پھر بگڑنے لگی اور شہر کے متعدد علاقوں سے کورونا وائرس کیس رپورٹ ہونے لگے ہیں۔ محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 4 دنوں میں پشاور سے 189 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔پشاورکے شہریوں نے کورونا ایس او پیز کو ایک مرتبہ پھر ہوا میں اڑا دیا اور ماسک پہننا ترک کردیا ہے۔ خیبر پختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 103کورونا نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں اور صوبے میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 38 ہزارسے تجاوز کر گئی ہے۔ خیبر پختونخوا میں کورونا سے زندگی کی بازی ہارنے  والوں کی تعداد 1262 ہے۔ رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس سے مزید 47 افراد صحت یاب ہوئے ہیں جبکہ صوبے میں کورونا سے صحت یاب مریضوں کی تعداد 36 ہزار199ہوگئی ہے۔دوسری جانب خیبرپختونخوا سکولوں میں کورونا کیس سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں اور 15 ستمبر سے 3 اکتوبر تک سکولوں میں محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق کورونا کیسوں کی تعداد 225 تک پہنچ گئی ہے۔ 17 ہزارسے زائد سکول عملہ کے ٹیسٹ رپورٹ منفی آئی ہیں جبکہ 4 ہزار سے زائد ٹیسٹ کے رزلٹ آنا باقی ہیں۔ سکولوں میں کورونا مثبت کیسوں کا تناسب ایک اعشاریہ 25 فیصد ہے اور روزانہ 15 سو سے زائد سیمپل لئے جارہے ہیں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں