0

ملاکنڈ میں ہفتہ صفائی مہم کا افتتاح

ملاکنڈ (مانند نیوز ڈیسک) ڈپٹی کمشنر / کمانڈنٹ ملاکنڈ لیویز فورس ریحان خٹک نے کہا ہے کہ ضلع ملاکنڈ میں صفائی و ستھرائی کی صورتحال کی نہ صرف بہتری بلکہ خوبصورتی کو برقرار رکھنے کیلئے صاف ستھرا رکھنے کا خاص خیال رکھیں اور کوڑا کرکٹ گندگی و غلاظت کو مناسب جگہوں پر ٹھکانے لگائے جائیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز ہفتہ صفائی مہم کے افتتاح کے موقع پر میڈ یا کے نمائندوں سے باتیں کرتے ہوئے کیا جبکہ اس موقع پر ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر رحمت علی وزیر،اسسٹنٹ کمشنر بٹ خیلہ سہیل احمد کے علاوہ ٹی ایم او ضلعی سرکاری اداروں کے افسران و نمائندے بھی موجود تھے۔صفائی مہم میں رضا کاروں،ٹائیگر فورس اور نجی و سرکاری سکولوں کے طلباء کے علاوہ شہریوں نے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ صفائی نصف ایمان ہے اسلیئے ملاکنڈ کو صاف ستھرا رکھنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت صحت مند ماحول کے فروغ پر خصوصی توجہ دے رہی ہے اور یہ ہمارا گڈ زگورنس میں بھی شامل ہے۔انہوں نے ٹی ایم او کو ہدایت کی کہ تمام بازاروں اور اربن علاقوں میں صفائی و ستھرائی نکاسی آب کی درستگی اور ماحولیاتی آلودگی کی روک تھام کیلئے فوری اور موثر عملی اقدامات اُٹھائیں۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ایک ہفتے کے بعد میں ضلع بھر میں صفائی و ستھرائی کی صورتحال کا خود معائنہ کرونگا اگر کسی بھی بازار میں یا اربن ایریا میں ناقص صفائی پائی گئی تو متعلقہ ٹی ایم اوز اور دیگر ذمہ دار اہلکاروں کے خلاف سخت قانونی کاروائی سے بھی دریغ نہیں کرونگا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بٹ خیلہ کے میڈیکل سپرنٹندنٹ اور ڈی ایچ او کو بھی ہدایت کی کہ وہ ہسپتالوں میں صفائی و ستھرائی کا خاص خیال رکھیں انہوں نے خبردار کیا کہ سلسلے میں کسی قسم کی غفلت یاتساہل کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔قبل ازیں ڈپٹی کمشنر ریحان خٹک کے قیادت میں  اسسٹنٹ کمشنر بٹ خیلہ کے دفتر سے ہفتہ صفائی مہم سے متعلق واک بھی نکالا گیا۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے بٹ خیلہ بازار میں جھاڑو لگا کر ہفتہ صفائی مہم کا باقاعدہ آغازکیا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں