0

کورونا وائرس، دنیا بھر میں اموات 1041708 ہوگئیں

  نیویارک،نئی دہلی، ماسکو،میڈرڈ (مانند نیوز ڈیسک) مہلک وبا کورونا وائرس کے باعث  دنیا بھر میں ہلاکتیں 10لاکھ 41ہزار 708تک پہنچ گئیں،مصدقہ کیسز کی تعداد 3کروڑ 5لاکھ 93ہزار 808ہو گئے جبکہ 2کروڑ 66لاکھ 19ہزار892مریض شفایاب ہو چکے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مہلک وبا کورونا سے دنیا بھر میں ہلاکتیں  10لاکھ 41ہزار 708 ہو گئیں اور تصدیق شدہ کیسز کی تعداد  3کروڑ 5لاکھ 93ہزار 808 تک پہنچ گئی۔امریکہ متاثرہ ممالک میں بدستور پہلے نمبر پر ہے جہاں  2 لاکھ 14 ہزار611 افراد  موت کی آغوش میں پہنچ چکے  اور متاثرہ افراد کی تعداد 76 لاکھ36ہزار912 تک پہنچ گئی۔بھارت کورونا  سے متاثرہ ممالک میں بدستور دوسرے نمبر پر ہے ،بھارت میں مریضوں کی تعداد  66 لاکھ 22  تک پہنچ گئی،1لاکھ 2 ہزار 714 اموات ہوچکیں۔برازیل میں متاثرین کی تعداد  49 لاکھ 15 ہزار289  تک پہنچ گئی جبکہ  ہلاکتیں 1 لاکھ 46 ہزار375  تک پہنچ گئیں۔روس میں 12 لاکھ 15 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر  اور اموات کی مجموعی تعداد 21ہزار 358 ہو گئی ۔کولمبیا   میں   اموات  26ہزار712 تک پہنچ گئیں  جبکہ 8 لاکھ 55 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوچکے۔پیرو میں   متاثرہ افراد  کی تعداد8 لاکھ 28 ہزار جبکہ 32 ہزار742 افراد  لقمہ اجل بن گئے۔ سپین میں 8 لاکھ 10 ہزارسے زائد افراد متاثر  اور ہلاکتیں  32 ہزار86 ہو گئیں۔کورونا سے پہلی ہلاکت 11جنوری2020میں چین میں رپورٹ ہوئی۔  عالمی وبا کورونا وائرس سے دنیا بھر میں  شفایاب افراد کی تعداد2کروڑ66لاکھ 19 ہزار892 ہوگئی اور77 لاکھ32ہزار136 فعال کیسزہیں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں