0

نیویارک، کورونا سے شدید متاثرہ علاقوں میں سکول بند

نیویارک، کھٹمنڈو،بیجنگ (مانند نیوز ڈیسک) نیویار ک میں کورونا وائرس  کے شدید متاثرہ علاقوں میں سکول بند کرنے کا اعلان کیا گیا  جبکہ نیپال میں دوبارہ پابندیاں سخت کرنے پر غورشروع کردیا گیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق  امریکی ریاست   نیویارک میں کورونا کیسز  میں اضافے کے باعث  متاثرہ علاقوں میں  سکول بند کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔روس میں بھی کورونا کیسز میں اضافے پر دارالحکومت ماسکو میں  سکول دو ہفتوں کے لیے بند اور 30 فیصد دفتری ملازمین کو گھروں سے کام کرنے کا کہہ دیا گیا ہے۔ادھر نیپال میں کورونا کیسز چین سے بڑھ گئے جبکہ کھٹمنڈو میں دوبارہ سے پابندیاں سخت کرنے پر غور شروع کردیا گیا۔دوسری جانب نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں (آج) بدھ سے پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کیا گیا۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں