0

پاکستان میں رتی بھر بھی گنجائش نہیں ہمارا ایجنڈا شفاف پاکستان ہے

سوات (مانند نیوز ڈیسک) اکستان تحریک انصاف ملاکنڈ ڈویژن کے صدر و چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی اور پارلیمانی سیکرٹری ایم این اے سلیم الرحمان نے کہا ہے کہ کرپٹ عناصر کی نئے پاکستان میں رتی بھر بھی گنجائش نہیں ہمارا ایجنڈا شفاف پاکستان ہے کرپشن کے خاتمے اور کرپٹ عناصر کے احتساب کا ایجنڈا لیکر آئے ہیں جسے مکمل کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملوک آباد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا اس موقع پر پی ٹی آئی کے ورکرز اور عوام کثیر تعداد میں موجود تھے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ کرپشن، لوٹ مار اور اقرباء پروری کا دور ختم ہوچکا ہے اب عوام کی حکومت ہے ہم عوام کو ہر جگہ پر جوابدہ ہے عوام کو تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی ہماری ذمہ داری ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت عوام کی فلاح و بہبود کیلئے موثر اقدامات اُٹھا رہی ہے اور عام آدمی کی زندگی آسان بنانے کیلئے کوشش کر رہی ہے صوبہ خیبر پختونخوا میں صحت انصاف کارڈ کے ذریعے غریب عوام کیلئے مفت علاج معالجے کی سہولت فراہم کرنا پی ٹی آئی حکومت کا انقلابی اقدام ہے انہوں نے کہا کہ حلقہ پی کے 5 سمیت این اے 3 میں ترقیاتی منصوبوں کاجال بچھایا گیا ہے جس کی تکمیل سے عوام کو سہولیات میسر ہو گی انہوں نے کہا کہ سوات کیلئے تین یونیورسٹیاں منظور ہو چکی ہیں اور اس کے ساتھ ڈینٹل کالج اور ایک چلڈرن ہسپتال بھی تعمیر کیا جائے گا چکدرہ تا فتح پور موٹر وے پر بہت جلد کام کا آغاز ہو گا سوات میں اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبے جاری ہیں انہوں نے کہا کہ سوات میں ترقی کا سفر جاری رہے گا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں