0

پنجاب کی راول ڈیم عوام کیلئے کھولنے کی مخالفت

راولپنڈی (مانند نیوز ڈیسک) محکمہ آبپاشی پنجاب نے راول ڈیم عوام کیلئے کھولنے کی مخالفت کردی۔قائمہ کمیٹی کو بھیجی گئی محکمہ آبپاشی کی رپورٹ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ راول ڈیم متاثر ہونے سے راولپنڈی شہر اور گردونواح ڈوبنے کا خطرہ ہے،ڈیم میں کشتی رانی کی صورت میں دہشت گردی کا خطرہ ہے۔ایڈوائزی رپورٹ میں محکمہ آبپاشی نے خبردار کیا ہے کہ ڈیم کا بنیادی اسٹرکچر دہشت گردی کا نشانہ بن سکتا ہے،اس لئے راول ڈیم عوام کے لئے نہیں کھولاجاسکتا۔رپورٹ میں درج ہے کہ عوام کیلئے لیک ویو پارک اورانقرہ پارک تفریح کے لئے موجودہیں۔واضح رہے کہ معاون خصوصی علی نوازاعوان نیکمیٹی میں ڈیم کھولنے کی تجویز دی تھی۔راول ڈیم کو2011،2012 اور2014 میں دہشتگردی کے پیش نظر بند کیاگیا تھا۔ 2014 کے بعد سے راول ڈیم کے بالائی حصے میں عوام کا داخلہ مکمل بند ہے۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں