0

کورونا وائرس، دنیا بھر میں ہلاکتیں 10 لاکھ 45 ہزار سے متجاوز ہوگئیں

نیویارک،نئی دہلی ،ماسکو، میڈر ڈ (مانند نیوز ڈیسک) مہلک وبا کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں ہلاکتیں 10لاکھ 45ہزار 942ہو گئیں،مصدقہ کیسز کی تعداد 3کروڑ 56لاکھ 98ہزار 262ہو گئی، جبکہ 2کروڑ 68لاکھ 678افراد  شفایاب  ہوچکے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مہلک وبار کورونا وائرس  سے دنیا بھر میں اموات 10لاکھ 45ہزار 942تک پہنچ گئیں،متاثرین کی تعداد   3کروڑ 56لاکھ 98ہزار 262ہو گئی  ۔  امریکہ کورونا سے متاثرہ ممالک میں بدستور پہلے نمبر پر ہے جہاں 2 لاکھ 15 ہزار 32 افراد لقمہ اجل بن چکے اور 76 لاکھ 79 ہزار 644 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔بھارت کورونا سے متاثرہ ممالک میں  دوسرے نمبر پر ہے جہاں متاثرین کی تعداد 66 لاکھ82 ہزار ہو گئی اور 1 لاکھ 3 ہزار 600 اموات ہوئیں۔برازیل  میں 49 لاکھ 40 ہزار499 افراد متاثر ہوئے اور ایک لاکھ 46 ہزار773 اموات ہوئی ہیں۔روس میں متاثرہ افراد کی تعداد 12 لاکھ 25 ہزار سے زائد  اور اموات  21 ہزار 475 ہو گئیں ۔ کولمبیا  میں 26 ہزار844 اموات ہو چکیں  جبکہ 8 لاکھ 62 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے۔پیرو میں بھی مصدقہ کیسز کی تعداد 8 لاکھ 29 ہزار سے تجاوز کر گئی  جبکہ 32 ہزار834 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ سپین میں  متاثرین کی تعداد 8 لاکھ 52 ہزارسے تجاوز کر گئی  اور 32 ہزار225 اموات ہوئیں۔ شفا یاب  افراد کی تعداد 2 کروڑ68لاکھ 66 ہزار678  ہو گئی  اور 77 لاکھ 85ہزار642 فعال کیسزہیں۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں