0

نورنگ میں مزید 5000 خاندانوں میں راشن بیگز کی تقسیم

سرائے نورنگ (مانند نیوز ڈیسک) لکی سیمنٹ کی جانب سے وزیرِاعظم کے احساس ایمرجنسی پروگرام کے تحت مزید5000خاندانوں میں راشن بیگز کی تقسیم کردئیے۔کرونا کی وباء کے دوران کمپنی اب تک سندھ اور خیبر پختونخواہ میں 20000سے زائد خاندانوں میں راشن تقسیم کرچکی ہے لکی سیمنٹ لمیٹڈ نے وزیرِاعظم کے احساس ایمرجنسی پروگرام کے تحت خیبر پختونخواہ کے ضلع لکی مروت کے دیہی علاقوں تحصیل تجوڑی، تحصیل لنڈیوا، سرائے نورنگ، لکی مروت سٹی اور پیزو میں کرونا سے متاثرہ مزید 5000سے زائد خاندانوں میں راشن بیگز تقسیم کردیئے ہیں۔ملک میں کرونا کے پھیلاؤ کے بعد سے کمپنی پاکستان کے پسماندہ علاقوں طبقات کو مدد فراہم کرنے میں پیش پیش ہے اور اس سے قبل کمپنی سندھ اور خیبر پختونخواہ میں کرونا سے متاثرہ 20000سے زائد خاندانوں میں راشن بیگز تقسیم کرچکی ہے جبکہ کمپنی مزید مستحق خاندانوں تک پہنچنے اور ان کی مدد کیلئے اپنے دائرہ کار میں اضافہ کررہی ہے۔ملک میں کرونا سے متاثرہ خاندانوں کی مدد کے اعتراف میں حال ہی میں کمپنی کو فرانس میں قائم ملٹی نیشنل ریسرچ ادارے IPSOSکی جانب سے پاکستان کے دس بڑے معاون برانڈ میں شامل کیا گیا ہے۔کمپنی کمیونٹی کی ترقی، صحت، ماحولیات اور تعلیم کے حوالے سے مسلسل اقدامات کرتی رہتی ہے۔ اس حوالے سے کمپنی نے حال ہی میں لکی مروت کے نوجوانوں کیلئے ایک مخصوص پیشہ ورانہ تربیتی اسکالر شپ پروگرام بھی شروع کیا ہے۔ اس پروگرام کا حصہ بننے کیلئے علاقے سے 150طلباء کا شاندار ٹرن آؤٹ دیکھنے میں آیا۔ جس میں سے ٹاپ کرنے والے طلباء کو سندھ کے علاقے ٹندو الہ یار میں قائم پیشہ ورانہ ٹریننگ کے مرکز بھیجا جائے گا اور اس دوران ان طلباء کی بورڈنگ، قیام وطعام اور تربیتی اخرابات کو کمپنی برداشت کرے گی۔ یہ اقدام علاقے کے نوجوانوں کو بااختیار بنانے کی ایک کوشش ہے تاکہ وہ مالی طور پر مستحکم ہوکر ملک کی معاشی ترقی میں حصہ ڈال سکیں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں