0

پاکستان اور جاپان کے مابین مشترکہ بحری مشق

اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) پاکستان اور جاپان کی بحریہ کے مابین  مشق  کا انعقاد کیا گیا  جس میں دونوں جانب سے بحری جہازوں نے بھرپور شرکت کی۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاکستان اور جاپانی میری ٹائم سیلف ڈیفنس فورس کے مابین مشترکہ بحری مشق کا انعقاد کیا گیا۔ مشقوں میں پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس ذوالفقار اور جاپانی جہاز اونامی نے بھرپور حصہ لیا۔مشق کے دوران مختلف بحری آپریشنز کا انعقاد کیا گیا۔ مشق سے متعلق ترجمان پاک بحریہ نے  کہا  کہ بحری مشق سمندری تحفظ اور علاقائی امن و استحکام کیلئے  پاک بحریہ کے عزم کی عکاسی کرتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس مشق کا مقصد دونوں ممالک کی بحری افواج کے مابین تعلقات اور آپریشنز کو مزید فروغ دینا ہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں