0

نوشہرہ پولیس افیسر کیپٹن کا محکمانہ امور میں بہترین کارکردگی

نوشہرہ (مانند نیوز ڈیسک) نوشہرہ ڈسٹرکٹ پولیس افیسر کیپٹن (ار) نجم الحسنین کا محکمانہ امور میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اہلکاروں کے لیے سر ٹیفکیٹ اور نقد انعامات۔ڈیوٹی میں غفلت پر 07اہلکار نوکری سے برخاست۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر کیپٹن (ار) نجم الحسنین کے خصوصی احکامات پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ افرادکے خلاف جاری مہم کے دوران بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے  والے پولیس افیسرز اور جوانوں کی حوصلہ افزائی کے لیے  سرٹیفکیٹ اور نقد انعامات تقسیم کیے گئے۔اکبرپورہ میں ڈیوٹی میں غفلت اور بزدلی کا مظاہرہ کرنے  پر 07پولیس اہلکاروں کو نوکری سے برخاست کر دیا گیا۔پولیس فورس میں فرائض سے غفلت برتنے والوں کے لیے کوئی جگہ نہیں ہیں جبکہ بہترین کارکردگی کے حامل پولیس آفیسرز اور جوانوں کی ہر سطح پر حوصلہ افزائی کی جائے گی۔پولیس میں خود احتسابی کا عمل اسی طرح جاری رہے گا۔جس سے پولیس فورس کا مورال بلند ہوگا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں