0

پبی، غیر قانونی مائننگ / معدنیات چوروں کے خلاف آپریشن

پبی (مانند نیوز ڈیسک) ضلعی انتظامیہ نوشہرہ کی اسسٹنٹ کمشنرز کی نگرانی میں پولیس کے ہمراہ غیر قانونی مائننگ / معدنیات چوروں کے خلاف رات بھر ضلع نوشہرہ میں آپریشن جاری مجموعی طور پر 21 افراد کو غیر قانونی مائننگز کرنے پر گرفتارڈپٹی کمشنر میر رضاء اوزگن کی خصوصی ہدایات پر ضلع نوشہرہ میں رات بھر آپریشن اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ فرقان اشرف اور اسسٹنٹ کمشنر جہانگیرہ عبدالصمد نظامانی کی نگرانی میں پولیس کے ہمراہ تحصیل جہانگیرہ کے علاقے مصری بانڈہ, اکوڑہ خٹک سائڈس اور تحصیل نوشہرہ میں خویشگی سائڈ کے علاقوں میں غیر قانونی مائننگ / معدنیات چوروں کے خلاف بڑا آپریشن ہواآپریشن کے دوران متعدد افراد کو موقع پر غیر قانونی مائننگ /معدنیات چوری کرنے میں ملوس پائے گئے جن کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے مجرمان کو موقع پر ہی گرفتار کر کے جیل بھیج دیا۔ اور انکے ساتھ موجود ٹرک, ٹریکٹر ٹرالی وغیرہ کو بھی ضبط کر لیا گیاجن کے خلاف مائننگ کے قوانین کے تحت مزید کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں