0

اسلامیہ یونیورسٹی کا انٹرنیٹ کنکشن معطل، آن لائن کلاسز بند

 پشاور (مانند نیوز ڈیسک) بل کی عدم ادائیگی پر اسلامیہ یونیورسٹی پشاور کا انٹرنیٹ کنکشن منقطع کردیا گیا،آن کلاسز بند ہو کر رہ گئیں۔نجی ٹی وی کے مطابق پشاورکی تاریخی اسلامیہ   یونیورسٹی بھی مالی مشکلات کا  شکار ہوگئی  اورفنڈز کی عدم موجودگی کے باعث انٹرنیٹ کا بل تک ادا نہ کیا جاسکا۔انتظامیہ کے مطابق یونیورسٹی کے ذمہ  9ماہ کا 4 کروڑروپے سے  زائد کا بل واجب الادا ہے۔فنڈزکی عدم موجودگی کے باعث انٹرنیٹ کابل تک ادا نہ کیاجاسکا۔یونیورسٹی دستاویزکیمطابق ہائرایجوکیشن کمیشن نے انٹرنیٹ سروس بند کردی ہے جس سے تحقیق کاعمل بند ہوگیا۔یونیورسٹی رجسٹرار ڈاکٹر محمد ابرار نے بتایا کہ کوروناکے سبب یونیورسٹی مالی بحران سے دوچارہے اورہائرایجوکیشن کمیشن کے ساتھ انٹرنیٹ بل کی ادائیگی پربات کی گئ۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں