0

سوات کے آنے والی نسلوں کو منشیات سے پاک ماحول

سوات (مانند نیوز ڈیسک) انسپکٹرجنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ڈاکٹر ثناء اللہ عباسی کے احکامات کے مطابق نیشنل ایکشن پلان کے تحت ضلعی پولیس سربراہ قاسم علی خان کی نگرانی میں سوات پولیس نے سماج دشمن عناصر اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے قتل کے مختلف مقدمات میں ملوث212ملزمان کو آلہ قتل سمیت گرفتار کیاجبکہ 10اندھے قتل کے مقدمات کو جدید سائنسی خطوط کے ذریعے ٹریس کرکے ملزمان کوکیفر کردار تک پہنچایا گیا اقدام قتل میں ملوث ملزمان کے خلاف بروقت کاروائی کرتے ہوئے 208ملزمان کو آلہ ضرر سمیت گرفتار کر لئے گئے چوری کے مختلف مقدمات میں ملوث194ملزمان کو گرفتار کرکے جن کے قبضے سے مال مسروقہ 6عدد گاڑیاں برآمد کرلی ہیں جبکہ ضلع ہذا میں مختلف مقامات سے موٹر سائیکلز چوری کرنے والے گروہ کو گرفتار کرکے جن کے قبضے سے مجموعی طور پر 82عدد مختلف برآنڈز موٹرسائیکل برآمد کر لئے ہیں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 2028ملزمان کو گرفتار کرکے جن کے قبضے سے مجموعی طور پر 499کلوگرام چرس، 41.7کلوگرام ہیروئن، 5.25کلو گرام افیون، 2.138کلو گرام آئس اور 2456لیٹر شراب برآمد کئے گئے غیر قانونی طور پر اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں 100افراد کے خلاف کاروائی کرکے جن کے قبضے سے مجموعی طور پر 49کلاشنکوف، 27 رائفل، 309بندوق، 943پستول، 38239عدد کارتوس، 3عدد ہینڈ گرنیڈ، 70عدد خنجر اور ایک عدد مارٹر گولہ برآمد کرکے قبضہ پولیس کی گئی ۹ماہ کے دوران مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے مختلف نوعیت کے مجرم اشتہاریوں سمیت سنگین نوعیت کی 245مجرمان اشتہاریان گرفتار کر لئے اسی طرح اسلحہ کی نوک پر شہریوں کو لوٹنے والے 9رکنی گروہ کو گرفتار کرکے اُن کے قبضے سے مجموعی طور پر 4لاکھ 41ہزار روپے، 3عدد سونے کی انگوٹھیاں، ایک عدد موٹر سائیکل، ایک عدد موبائل برآمد کئے گئے اغوائیگی کے مقدمات میں 4ملزمان کو گرفتار کرکے اغوا شدہ 2بچوں کو با حفاظت بازیاب کرکے والدین کے حوالے کئے گئے پولیس میں سزا و جزاء کا عمل بدستور جاری ہے تا ہم 9مہینوں کے دوران اچھی کارکردگی دکھانے والے سوات کے 1225پولیس افسران و جوانوں کو نقد انعامات اور توصیفی اسناد سے نوازا گیا ہے جبکہ 185کو سزا دی گئی پولیس اصلاحات کی بدولت ضلع ہذا میں مختلف نوعیت کے مسائل ڈی آرسی کے ذریعے حل کئے گئے ہیں اور فریقین کے باہمی رضا مندی سے اُن کے مسائل بروقت حل ہو کر جن کی بنا ء پر علاقہ معززین اور سماجی شخصیات نے پولیس افسران کی اس گراں قدر خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ضلعی پولیس سربراہ قاسم علی خان نے واضح پیغام دیا کہ ضلع سوات کے امن کو خراب کرنے والے جرائم پیشہ افراد اور سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری رہینگے اور اُن کو کیفر کردار تک پہنچا ئیں گئے اور ضلع سوات کے آنے والی نسلوں کو منشیات سے پاک ماحول فراہم کرینگے انہوں نے اپنے پیغام میں عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ منشیات فروشوں کے خلاف سوات پولیس کا ساتھ دے کر منشیات جیسے ناسور کو ختم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں