0

مالاکنڈ میں جرائم پیشہ اورمنشیات فروشوں کے خلاف اپریشن

بٹ خیلہ (مانند نیوز ڈیسک) مالاکنڈلیویزفورس کے کمانڈنٹ/ڈپٹی کمشنر ریحان گل خٹک نے کہاہے ضلع مالاکنڈمیں جرائم پیشہ اورمنشیات فروشوں کے خلاف اپریشن جاری ہے بھاری مقدارمیں چرس شراب اوراسلحہ برامد کرکے ملزمان کوگرفتارکرکے حوالات میں بندکردیاہے علاقے کے عوام بھی جرائم پیشہ اورمنشیات فروشی کے خاتمے کیلے انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں کیونکہ عوام کے تعاون کے بغیرمسائل پرقابوپالناہمارے لئے مشکل ہے ان خیالات کاا ظہارڈپٹی کمشنر ریحان گل خٹک نے لیوی لائن مالاکنڈمیں معززین علاقہ سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ مالاکنڈایک پرامن ضلع ہے اورپورے پختونخوامیں ضلع مالاکنڈمیں مثالی امن امان قائم ہے کسی کوبھی امن امان خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے انہوں نے کہاکہ مالاکنڈمیں جرائم پیشہ عناصر کیلئے کوئی بھی جگہ نہیں ہے جرائم پیشہ عناصرتوبہ تائب ہوکرراہ راست پراجائیں ورنہ برے ا نجان سے بچ نہیں سکیں گے انہوں نے کہاکہ ہمارے دروازے علاقے کے عوام کیلئے ہروقت کھلے ہیں۔مالاکنڈلیویز کے جوان بھی جرائم پیشہ عناصرکے ساتھ سختی سے نمٹاجائے جبکہ شریف اورمعززلوگوں کے جان ومال کے تحفظ کویقینی بنایاجائے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں