0

نورنگ، ڈپٹی کمشنر کا سبزی منڈی کا دورہ

سرائے نورنگ (مانند نیوز ڈیسک) ڈپٹی کمشنر لکی مروت عبدالحسیب خان نے علی الصبح سبزی منڈی نورنگ کا دورہ کرتے ہوئے میوہ جات اور سبزیوں کا جائزہ لیا،تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر لکی مروت عبدالحسیب نے گزشتہ صبح اچانک نورنگ سبزی منڈی کادورہ کیااور تاجروں سے ملے۔اس موقع پر اے اے سی نورنگ آمین اللہ خان سمیت دیگرموجودتھے۔جہاں پر انہوں نیمحکمہ فوڈ اور اے اے سی نورنگ کو روزانہ کی بنیادوں پر قیمتوں اور معیار کا جائزہ لینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ ضلعی انتظامیہ سبزیوں اور میوہ جات سمیت اشیاء خوردونوش کی اشیاء کی قیمتوں اور معیار کے جائزے کے لئے روزانہ کی بنیاد پر سبزی منڈی کادورہ کرے گی تاکہ شہریوں کو سستے داموں پر اشیاء خوردونوش ملے گی انہوں نے پرتاجربرادری پر زوردیاکہ صفائی کا خاص خیال رکھے جس سے مختلف قسم کی بیماریاں انسانوں کو منتقل ہوتی ہے اس لئے تاجر برادری روزانہ کی بنیاد پر صفائی کااہتمام کریں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں