0

ایبٹ آباد میں پلاسٹک بیگز کے استعمال پر پابندی

  ایبٹ آباد (مانند نیوز ڈیسک) ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر مجتبی بھروانہ نے کچہری روڈ ایبٹ آبا پر مختلف دکانوں کا معائنہ کیا اور پلاسٹک بیگز کے استعمال پر پابندی کے بعد کپڑے، فائبراور دیگر تھیلوں کے استعمال کا جائزہ لیا۔  انہوں نے خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں سے 15 کلو گرام سے زائد پلاسٹک بیگز تحویل میں لیتے  ہوئے کاروائی کا آغاز کیا۔تمام شہریوں سے گزارش ہے کہ ماحول کی بہتری اور سیوریج کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے پلاسٹک بیگز کے استعمال سے اجتناب کریں اور صرف کپڑے، فائبر اور کاغذ کے تھیلے استعمال میں لائیں۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں