0

بنوں کمشنر کا لکی مروت میں سروس ڈلیوری سنٹر کا افتتاح

بنوں (مانند نیوز ڈیسک) کمشنر بنوں شوکت علی یوسفزئی نے لکی مروت میں سروس ڈلیوری سنٹرکا افتتاح کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب ای گورنمنٹ کادورہے. جس کابنیادی مقصد عوام کے حل طلب مسائل کو فوری طور پر حل کرنا ہے تاکہ غریب لوگوں کو پٹواری کلچر سے نجات دلا کران کو ریلیف دیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی ترجیحات کے پیشِ نظرلوگوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے تمام وسائل کا استعمال کیا جائے گاتاکہ عرصہ سے جاری ریونیو مشکلات کے ازالے کو ممکن بنایا جاسکے۔ کمشنر نے کہا کہ لوگوں کو قطاروں اور انتظار سے نجات کیلئے لینڈ کمپیوٹرائزیشن کلیدی کردار اداکرے گا اور عام عوام واضح تبدیلی محسوس کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائزیشن حکومتِ وقت کا ایک عظیم منصوبہ ہے جس کی تکمیل پر خصوصی توجہ دی گئی ہے تاکہ لوگوں کو فوری خدمات کی فراہمی کو ممکن بنایا جا سکے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر لکی مروت عبدالحسیب خان، اسسٹنٹ کمشنر سجاد حسین آفریدی سمیت دیگر بھی موجود تھے۔کمشنر بنوں شوکت علی یوسف زئی نے سروس ڈلیوری سنٹر کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب زمینوں سے متعلق تمام دستاویزات ایک ہی چھت کے نیچے دستیاب ہونگے اور اس سروس سے عوام کو فوری کمپوٹرائزڈ ریکارڈ ملے گا۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں