0

مالاکنڈ اور ونواح میں زلزلے کے جھٹکے

 مالاکنڈ (مانند نیوز ڈیسک) مالا کنڈ اور  نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے،ریکٹر سکیل پر شدت 4.7ریکارڈ کی گئی۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق  مالا کنڈ شہر اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے،ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4.7 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی گہرائی 100 کلو میٹر اور مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔ شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں