0

مانسہرہ، ایس ایس پی کا حویلیاں اور قلندر آباد انٹر چینج کا دورہ

 مانسہرہ (مانند نیوز ڈیسک) جنرل(ر) ایاز سلیم رانا اور ایس ایس پی ٹریفک طارق محمود خان کا انتظامی افسران کے ہمراہ حویلیاں اور قلندر آباد انٹر چینج کادورہ کیا انٹرچینجوں کے اردگرد جگہ کا فزیکل معائنہ کے ساتھ ساتھ ٹرکوں کو سی پیک پر موڑنے کے حوالے سے معائنہ کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ٹریفک وارڈن طارق محمودخان کا لیفٹینٹ جنرل(ر)ایاز سلیم رانا،ایڈشنل ڈپٹی کمشنر شہاب الدین خان، ڈائیرکٹر این ایچ اے، ڈائیرکٹر سی پیک اور ڈی ایس پی موٹر وے کے ہمراہ حویلیاں اور قلندر آباد انٹر چینج کے اردگرد جگہ کی فزیکل چیکنگ کی گئی اور تمام افسران کو گاڑیوں کے اترنے اور چڑنے کے حوالے سے درپیش مسائل کے متعلق آگائی دی گئی اور انٹرچینج کے اردگرد غیر قانونی تجاویزات اور جگہ کی صفائی کے متعلق بتایا گیا اس کے ساتھ ساتھ تمام ہیوی ٹرانسپورٹ کو جو مانسہرہ یا اوپر کے علاقوں کو جاتی ہے اس کو بھی سی پیک پر موڑنے کے حوالے سے انٹر چینج کا معائنہ کیا گیا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں