0

ملاکنڈ میں ناجائز منافع خوروں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن

ملاکنڈ (مانند نیوز ڈیسک) چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا اور کمشنر ملاکنڈ ڈویژن سید ظہیر الاسلام کے ہدایات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر / کمانڈ نٹ ملاکنڈ لیویز ریحان خٹک نے ضلع بھرمیں ذخیرہ اندوزوں،مصنوعی قلت پید اکر نے والوں اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن شروع کر رکھا ہے اور اس سلسلے میں تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور دیگر متعلقہ ذمہ داراداروں کے افسران کو سختی سے تنبہ کی ہے کہ وہ غریب لوگوں کو اشیائے خوردونوش کو صوبائی حکومت کی مقر ر کردہ قیمتوں پر وافر مقدار میں فراہمی کو یقینی بنائیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں میڈیاکے نمائندوں سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا جبکہ اس موقع پر ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر رحمت علی وزیر اور اسسٹنٹ کمشنر بٹ خیلہ سہیل احمد بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ لوگوں کو اشیائے خوردونوش کی مقررہ ریٹ پردستیابی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے لیے انتظامیہ افسران باقاعدگی سے روزانہ کی بنیاد پر بازاروں اور سبزی و فروٹ مارکیٹوں کے ہنگامی دورے کر رہے ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے تاجر برادری کو خبردار کیا کہ عوام کو ریلیف دینا انتظامیہ کے فرائض منصبی ہے اور ناجائز منافع خوروں او ر مہنگی داموں پر اشیائے خوردونوش فروخت کر نے والوں کو کسی صورت میں معاف نہیں کرونگا۔انہوں نے کاروباری حضرات سے کہا ہے کہ خوف خدا کے خاطر ناجائز منافع خوری،ذخیرہ اندوزی،روز مرہ اشیائے خوردونوش کی مصنوعی قلت پید اکرنے اور ملاوٹ سے گریز کریں اور حکومت کی مقرر کردہ سرکاری نڑخنامے کو اپنے اپنے دکانوں کے سامنے نمایاں جہگوں پر آویزاں کریں تاکہ صارفین کو بھی انتظامیہ کے مقرر کردہ قیمتوں کا باآسانی سے معلومات حاصل ہوسکیں۔ڈپٹی کمشنر نے دو ٹوک الفاظ میں تمام دکانداروں،سبزی فروٹ اور دودھ فروشوں سے کہا کہ اگر کسی بھی دکاندار کو انتظامیہ کے مقررکردہ نرخوں سے زیادہ قیمتوں پر اشیاء فروخت کرتے پایا گیا تو ان کے خلاف متعلقہ تھانوں کے مطابق سخت کاروائی کی جائے گی۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں