0

چیئرمین نے دولاکھ سے زائد چیک جمرود ہسپتال کے حوالے کردیا

جمرود (مانند نیوز ڈیسک) ضلع خیبر زکوۃ چیئرمین مولانا احسان اللہ جنیدی نے جمرود زکوۃ چیئرمین کے ہمراہ غرباء کی مفت علاج کیلئے جمرود ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر زین آفریدی کو 2لاکھ 86ہزار روپے کا چیک حوالے کردیا۔ اس موقع پر ضلع خیبر زکوۃ چیئرمین مولانا احسان اللہ جنیدی نے میڈیا کو بتایا کہ جمرود ہسپتال میں ایسے غریب مریض علاج کیلئے آتے ہیں جو ادویات خریدنے کی سکت نہیں رکھتے اسلئے ایسے مریضوں کو مفت ادویات فراہمی کیلئے یہ چیک دے دیا گیا ہے، ڈاکٹر مریض کو نسخہ لکھ کر ایک مخصوص میڈیکل سٹور پر بھجوائینگے جہاں سے اس مریض کو مفت ادویات فراہم کی جائیگی۔ واضح رہے کہ یہی خبربمورخہ 7اکتوبر کو مختلف اخبارات میں شائع ہوچکی تھی جس میں غلطی سے دولاکھ چیاسی ہزار کے بجائے چھبیس لاکھ روپے لکھے گئے تھے۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں