0

کورونا وائرس، دنیا بھر میں اموات 1060443 تک پہنچ گئیں

 نیویارک،ماسکو،میڈرڈ (مانند نیوز ڈیسک) مہلک وبا کورونا وائرس کے باعث ہلاکتیں 1060443تک پہنچ گئیں،مصدقہ کیسز  3کروڑ 63لاکھ 91ہزار سے تجاوز کر گئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عالمی وباکورونا وبا سے اموات  1060443تک پہنچ گئیں جبکہ متاثرین کی تعداد 3کروڑ 63لاکھ 91ہزار 128ہو گئی۔کورونا سے متاثرہ ممالک میں امریکہ پہلے نمبر پر ہے جہاں ہلاکتیں 2لاکھ 16ہزار 784ہو گئیں اورمتاثرین کی تعداد  77 لاکھ 76 ہزار 224  تک پہنچ گئی۔کورونا سے متاثرہ ممالک میں بھارت دوسرے نمبر پر ہے جہاں اموات 1لاکھ 5ہزار 544ہو گئیں جبکہ متاثرین کی تعداد68لاکھ 32ہزار اتک پہنچ گئی۔روس میں مصدقہ کیسز  12 لاکھ 48 ہزار سے تجاوز کر گئے  اور اموات کی مجموعی تعداد 21 ہزار 865 ہو گئی۔برازیل میں کوروناسے متاثرین کی تعداد 50لاکھ 2ہزار357 ہو گئی جبکہ 1لاکھ 48 ہزار304 اموات ہوئیں۔ کولمبیا  میں  27 ہزار180 لقمہ اجل بن چکے  جبکہ 8 لاکھ 77 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے۔پیرو میں متاثرین کی تعداد 8 لاکھ 35 ہزار سے تجاوز کر گئی  جبکہ 33 ہزار9 افراد لقمہ اجل بن گئے۔ سپین میں مصدقہ کیسز  8 لاکھ 72 ہزارہو گئے  اور 32 ہزار562 موت کی آغوش میں چلے گئے۔کورونا  وائرس سے  شفایاب  ہونے والوں  کی تعداد 2 کروڑ 74لاکھ 8 ہزار566 ہوگئی اور 79 لاکھ 22 ہزار119 فعال کیسزہیں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں