0

سوات چیئرمین ڈیڈیک اور فوڈ کنٹرولر کا مینگورہ بازار کا دورہ

سوات (مانند نیوز ڈیسک) چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی نے ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر جواد علی کے ہمراہ مینگورہ بازار کا اچانک دورہ کیا فضل حکیم خان نے حاجی بابا، گرین چوک اور دیگر جگہوں پر موجود آٹا کی ڈیلروں سے سرکاری آٹے کی فراہمی کے حوالے سے معلومات حاصل کی جبکہ  آٹا کا معیار چیک کرنے کے لئے مختلف ڈیلروں سے سیمپل کے طور پرآٹا اپنے ساتھ لے گئے جو کہ پکانے کے بعد فضل حکیم خان خود چیک کرینگے اگر معیار میں کوئی فرق یا ملاوٹ پائی گئی تو متعلقہ مل کے خلاف سخت قانونی کاروائی کیساتھ ساتھ سرکاری گندم کا کوٹہ بھی ختم کردیا جائے گا اس موقع پر مینگورہ سٹی کے ڈی ایس پی پیر سید خان اور ضلعی انتظامیہ کے افسران و اہلکاران بھی موجود تھے چیئرمین ڈیڈیک فضل حکیم خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ذخیرہ اندوزی، گران فروشی اور ملاوٹ کرنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچائینگے انہوں نے کہا کہ سرکاری آٹا ہر جگہ وافر مقدارمیں موجود ہے جس کا نرخ 20 کلو فی بوری 860 روپے ہے انہوں نے اس موقع پر دکانداروں کو ہدایت کی کہ اپنے دکانوں کے سامنے نرخ نامے کا بینرز لگائے تاکہ لوگوں کو اندازہ ہو کہ دکانوں میں سرکاری آٹا دستیاب ہے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان مہنگائی پر قابو پانے کے لئے خاطر خواہ اقدامات کررہے ہیں اور ان کی ٹیم بھی ان کیساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے انہوں نے کہا کہ ہم عوام کی خادم ہیں اور اس طرح کے دوروں کا مقصد یہ ہے کہ عوام کو ہرقسم ریلیف مل سکیں انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان سے سوات کے ملوں کو گندم کی فراہمی کوٹہ زیادہ کرنے کیلئے آئندہ ملاقات میں درخواست کرونگا چیئرمین ڈیڈیک نے ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کو ہدایات جاری کی کہ بازار میں ہر دکاندار کو دکان پر سرکاری نرخ نامہ اویزاں کرنا لازمی قرار دیا جائے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں