0

پشاور میں بجلی لوڈشیڈنگ جاری،گیس پریشر بھی کم

پشاور (مانند نیوز ڈیسک) پشاور میں موسم کی تبدیلی کے باوجود بجلی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جبکہ شہر کے بیشتر علاقوں میں سوئی گیس کے کم پریشر سمیت گیس پائپ لائنوں سے گیس خارج ہونے کی شکایات بھی عام ہو گئی ہیں۔تفصیلات کے مطابق موسم میں خوشگوار تبدیلی کے باوجود صوبائی دارالحکومت پشاورمیں بجلی لوڈشیڈنگ نے شہریوں کو پریشانی میں مبتلا کر رکھا ہے جبکہ تاجر برادری کے کاروبار پر بھی منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں۔جمعہ اور ہفتے کی درمیانی شب پشاورکے شہری علاقوں میں مسلسل 5گھنٹے بجلی لوڈشیڈنگ کی گئی جبکہ ہفتے کے روز بھی بیشتر علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری رہا۔دوسری جانب اندرون شہر سمیت صدر کے علاقوں میں سردی کی آمد سے قبل ہی سوئی گیس کے کم پریشر اور لوڈشیڈنگ کی شکایات بھی عام ہو گئی ہیں اور ساتھ ہی گیس کی خستہ حال پائپ لائنوں سے سوئی گیس خارج ہونے کی شکایات بھی عام ہیں۔شہریوں نے محکمہ سوئی گیس سے پائپ لائنوں کو ٹھیک کرنے کا مطالبہ کیا ہے جبکہ بجلی لوڈشیڈنگ پر شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت نے ایک طرف بجلی کی قیمتوں کو بڑھا دیا ہے جو عوام کے ساتھ ظلم اور نا انصافی ہے جبکہ لوڈشیڈنگ فوری طور پر ختم کرنے کی اپیل کی ہے۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں