0

کانجو پولیس سٹیشن پر فائرنگ کرنے والے ملزمان گرفتار

کانجو (مانند نیوز ڈیسک) تفصیلات کے مطابق: بروز جمعرات رات 9بجے پولیس سٹیشن کانجو کے رائیڈر سکواڈ کے اہلکاران کانسٹیبل عابد خان اور ہیڈ کانسٹیبل محمد رحمان لنک روڈ کانجو دمغار میں گشت پر مامور تھے باباجی مزار کے قریب پہنچ کر قریبی اراضیات میں مشکوک افراد موجود تھے پولیس اہلکار ان نے مشکوک جان کر تلاشی کے بناء پر اُن کو آواز دی جس پر مشکوک افراد نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں کانسٹیبل عابد خان شدید زخمی ہوا اور ملزمان جھاڑیوں اور تاریکی کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے جائے وقوعہ سے فرار ہو گئے واقع کا نوٹس لیتے ہوئے ضلعی پولیس سربراہ قاسم علی خان ہمراہ ایس پی لوئر سوات شاہ حسن و دیگر پولیس افسران جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور فوری طور پولیس سٹیشن کانجو کے حدود میں سرچ آپریشن کا آغاز کیا جائے وقوعہ پر ملزمان سے موٹرسائیکل رہ چکا تھا جس سے تفتیش کا آغاز شروع کر تے ہوئے موٹرسائیکل مالک تک پہنچ گئے موٹر سائیکل مالک نے دوران تفتیش ملزمان کی نشاندہی کی جس پر فوری طور پر ایس ایچ او تھانہ کانجو مجیب عالم خان اور اُن کے ٹیم نے چھاپہ زنی کرتے ہوئے وقوعہ میں ملوث مرکزی ملزم و بدنام زمانہ منشیات فروش سیف الملوک ولد شیرین سکنہ کانجو، افتخار ولد امیر زادہ سکنہ کانجو، آصف ولد نادار خان سکنہ کانجو، عبد الولی ولد عمر خطاب سکنہ ملوک آباد حال بلوگرام کو گرفتار کرکے مرکزی ملزم سیف الملوک کے قبضے سے 6کلوگرام چرس اور وقوعہ میں استعمال ہونے والی پستول برآمد کرکے ملزمان کے خلاف جرم 324-353-34تھانہ کانجو رجسٹرڈ کیا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں