0

نوشہرہ، بہن نے بھائی کے قاتل کو قتل کرکے بدلہ لےلیا

نوشہرہ (مانند نیوز ڈیسک) نوشہرہ  ڈسٹرکٹ کورٹ کے احاطے میں  برقعہ پوش خاتون کی اندھا دھند  فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق مقتول لائق خان ولد محسن خان سکنہ کھنڈر قتل کے کیس میں بعدالت ملک حسنین   ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نوشہرہ کی عدالت میں ضمانت قبل از گرفتاری کروانے کے لیے موجود تھے۔پولیس کے مطابق ملزمہ ثمینہ دختر تلاوت نے برقع میں موجود پستول سے اندھا دھندفائرنگ کر کے اپنے بھائی آصف عرف آصفے کے قتل میں ملوث ملزم لائق خان کو موت کے گھاٹ اتار دیا, ملزمہ کی فائرنگ سے عدالت میں پیشی پر آئے ہوئے دو افراد محمد طارق اور ظریف خان سکنہ پشاور شدید زخمی ہوگئے جن کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس نے ملزمہ ثمینہ کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا جبکہ ڈسٹرکٹ پولیس افیسر نوشہرہ کپٹن ر ننجم الحسنین نے ڈیوٹی پر موجود لیڈی کانسٹیبل سمیت زمہ داران سیکورٹی عملے کو معطل بھی کردیا۔ڈسٹرکٹ بار نوشہرہ کا ہنگامی جنرل باڈی اجلاس ناقص سیکورٹی انتظامات پر غیرمعینہ مدت تک مکمل ہڑتال کا اعلان کردیا۔چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ پشاور نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نوشہرہ سے ناخوشگوار واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی۔ایس ایچ او تھانہ نوشہرہ کینٹ انسپکٹر زرداد خان کے مطابق مقتول لائق خان کی والدہ کی مدعیت میں تین ملزمان مسماۃ ثمینہ دختر تلاوت،آیاز ولد تلاوت اور افتخار خان ولد نادرخان سکنہ کھنڈر کے خلاف زیردفعہPPC 302-324/34- 109-7ATA تھانہ نوشہرہ کینٹ میں مقدمہ درج کرلیاگیا۔ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر ہسپتال نوشہرہ کے ایم ایس ڈاکٹر شعیب خان رشکی کے مطابق احاطہ کچری فائرنگ میں ایک نوجوان لائق خان عرف لائقے ولد محسن سکنہ کھنڈر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جابحق ہوگیا جبکہ کچری میں پیشی پر آنے والے دو سکے بھائی محمد طارق  اور ظریف خان سکنہ مثل خان سکنہ چولی بالا پشاور گولیاں لگنے سے زخمی ہوگئے ہیں جو کہ ہسپتال میں زیرعلاج ہیں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں