0

شانگلہ میں منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ

شانگلہ (مانند نیوز ڈیسک) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شانگلہ کیڈٹ محمد آصف گوہر کی خصوصی ہدایت اور وژن کے مطابق سب ڈویژنل پولیس آفیسر پورن پرویز خان کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ الوچ محمد سعید خان نے منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ کرکے دو بدنام زمانہ منشیات فروشان امیر محمد اور شاہ فہد کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں چرس برآمد کرلی گرفتار بدنام زمانہ منشیات فروشوں کے خلاف تھانہ الوچ میں مقدمات درج کر لئے گئے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی خفیہ اطلاع پر عمل میں لائی گئی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں