0

ٹل نادرا کے لئے خاتون فوٹوگرافرکی تعیناتی

ٹل(مانند نیوز ڈیسک) ٹل نادرا کے لئے خاتون فوٹوگرافر تعینات کریں۔تحصیل بھر کے لیے واحد نادرا آفس جس میں خاتون فوٹوگرافر نہ ہونے کے باعث مجبوراً فرد فوٹو گرافر خواتین کی تصویریں کھینچ رہے ہیں جو قابل افسوس ہے صوبے بھر میں تحصیل ٹل میں پردے کی پابندی بہت زیادہ ہے اب نادرا آفس ٹل میں خاتون فوٹوگرافر نہ ہونے کی وجہ سے ہماری مائیں،بہنیں مجبوراً مرد فوٹوگرافر کو تصویریں لینے کے بیٹھتی ہیں جو بڑی آفسوس کی بات ہے ان خیالات کا اظہار ٹل کے عوامی نمائندگان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نادرا آفس ٹل کے لئے جلد ازجلد خاتون فوٹوگرافر کی تعیناتی کی جائے تاکہ ہمیں مزید مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں