0

پبی میں جرائم پیشہ افراد کیخلاف سرچ انڈ سٹرائیک آپریشن

پبی (مانند نیوز ڈیسک) اکبرپورہ اور گردنواح میں جرائم پیشہ افراد کیخلاف سرچ انڈ سٹرائیک آپریشن۔قتل کے مقدمہ میں مطلوب مجرم اشتہاری سمیت 04 اشتہاری،03 منشیات فروش اور 13مشتبہ افراد گرفتار،02پستول،1.2کلوگرام چرس اور 185 گرام آئس برآمدڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نوشہرہ کیپٹن(R) نجم الحسنین کے خصوصی احکامات پر سماج دشمن عناصر،ملزمان اشتہاریوں کو گرفتار کرکے قانون کی بالادستی قائم کرنے  کے لئے مراد خان SHOاکبرپورہ کا تھانہ اکبرپورہ کے حدود میں سرچ ائنڈ سٹرائیک آپریشن لیڈیز پولیس کے ذریعے گھر گھر تلاشی لی گئی۔بذریعہ جدید ٹیکنالوجی VVS گاڑیوں کی باریک بینی سے چیکنگ کی گئی دوران سرچ آپریشن کاروائیاں کرتے ہوئے2007 کے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری لطیف خان ولد ملتان خان ساکن کڑوی سمیت04 اشتہاری گرفتار03منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے 1.2 کلو گرام چرس اور 185گرام آئس برآمد کرلیا گیاسرچ آپریشن کے دوران بغیر دستاویزات رہائش پزیز 03افرادکیخلاف مقدمات درج۔13 مشتیبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔مشتبیہ افراد سے دو پستول برآمدتمام ملزمان کو مزید قانونی کاروائی کے لیے تھانہ اکبرپورہ منتقل کر دیا گیا۔ معاشرے میں بگاڑ پیدا کرنے والے عناصر اور ملزمان اشتہاریوں کے خلاف  روازانہ کی بنیاد پر سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کا سلسلہ  جاری رہے گا۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں