0

ملک لوٹنے والوں کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کرناہے، انصاف یوتھ ونگ

سرائے نورنگ (مانند نیوز ڈیسک) انصاف یوتھ ونگ ساؤتھ ریجن کے نائب صدر فداء اللہ مروت نے کہاہے کہ تحریک انصاف کی منشور ملکی دولت عوام پر خرچ کرنا اور ملک لوٹنے والوں کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کرناہے،۔ان خیالات کااظہاراُنہو ں نے گذشتہ روزیہاں تحریک انصاف کے چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی سے ملاقات کے بعدمیڈیاکے نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت کا سب سے اولین مقصد عوام کی خدمت اور ان کا معیار زندگی بلند کرنا ہے سیاست عوامی خدمت اور لوگوں سے رابطہ برقرار رکھنے کا نام ہے عوامی رابطہ مہم اور اجتماعات سے عوامی مسائل سے بہتر انداز میں آگاہ رہنے اور انہیں حل کرنے میں مدد ملتی ہے۔انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی حکومت نے ملک میں صاف ستھری سیاست متعارف کروائی ہے اور حقیقی معنوں میں عوامی محرومیوں کے ازالے اور تعمیر و ترقی کے لئے دور رس اقدامات کئے ہیں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے عوام نے روایتی سیاستدانوں کو مسترد کرکے پاکستان تحریک انصاف کو خدمت کا موقع دیا ہے اور ہم عوامی خدمت اولین ترجیح سمجھ کر پوری دیانیت داری کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں پورا کرر ہے ہیں تاکہ عوام کو مشکلات کا سامنا نہ ہو انہوں نے مزید کہاکہ تحریک انصاف کی صوبائی حکومت صوبے کے پسماندہ اضلاع کی ترقی اور خوشحالی پر خصوصی توجہ دی جارہی ہیانہوں نے کہاکہ تحریک انصاف آنے والے بلدیاتی انتخابات میں اپنی کارکردگی کی بنیاد پر بھرپور حصہ لیکر میں کلین سویپ کرے گی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں