0

،مینگورہ میں شمولیتی تقریب سے خطاب فضل حکیم اور ایم این اے

سوات (مانند نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف ملاکنڈ ڈویژن کے صدر و چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی اور پارلیمانی سیکرٹری ایم این اے سلیم الرحمان نے کہا ہے کہ عوام ہمیں دل و جان سے بھی زیادہ عزیز ہیں موجودہ حکومت ہر وقت عوام کے لئے سوچتی ہے جبکہ عوام کی فلاح و بہبود اور ان کی بہتری ہی ہمارا مقصد ہے ہماری کوششوں کا مقصد ذاتی مفادات کا حصول نہیں بلکہ ملک اور عوام کی بہتری ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے محلہ شہید آباد مینگورہ میں شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سینکڑوں افراد مختلف پارٹیوں سے اپنے خاندانوں اور ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شامل ہوئے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فضل حکیم خان یوسفزئی اور سلیم الرحمان نے کہا کہ حکومت میں صرف عوام کی خدمت کا ایجنڈا لے کر آئے ہیں سوات کے عوام کی خوشحالی اور ترقی سے بڑھ کر کوئی چیز عزیز نہیں ہے سوات کی ترقی اولین ترجیح ہے عوامی خدمت کا سفر رکے گا نہیں، چلتا رہے گا انہوں نے کہا کہ تنقید کی پرواہ کئے بغیر عوامی خدمت کا سفر جاری رکھیں گے عوام کو ریلیف دینے کے لئے اقدامات میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی موجودہ حکومت پاکستان کی شفاف ترین حکومت ہے نہ خود کبھی غلط کام کیا نہ کسی کو کرنے دیں گے الزامات کی منفی سیاست کرنے والوں کو ناکامی کے سوا کچھ نہیں ملا ہے انہوں نے کہا کہ سوات کے ترقیاتی منصوبوں کی کوالٹی پر بھی کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا پسماندہ علاقوں کی ترقی کی راہ میں کسی کو حائل ہونے کی اجازت نہیں دیں گے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں