0

ایبٹ آباد، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس باقاعدگی سے مارکیٹس کا دورہ کریں

ایبٹ آباد (مانند نیوز ڈیسک) ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد محمد مغیث ثنا ء اللہ نے  ہدایا ت  جا ری کر تے ہوئے کہا ہے کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس باقاعدگی سے مارکیٹس کا دورہ کریں تا کہ آٹا، چینی، فروٹ و سبزی اور دیگر اشیا ء خورد و نووش کے ریٹس کنٹرول کر کے عوا م کو ریلف فرا ہم کیا جا ئے کیو نکہ کے لیے  ایبٹ آبادشہریوں کے مسائل کا حل اور سروسز کی فراہمی ہر شہری کا بنیادی حق ہے۔یہ ہدا یا ت  انہو ں نے پیر کے روز اپنے دفتر میں ریونیو افسران اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کا اجلاس کے اجلاس کی صدا رت کر تے ہو ئے جا ری کیں۔ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے کہا کہ شہریوں کو ریٹ لسٹ کے مطابق اشیاء خورد و نوش کی فراہمی،اورریونیو کیسز کا جلد از جلد حل ممکن بنایا جائے گا۔انہو ں نے کہا کہآٹا، چینی اور فروٹ و سبزی کے ریٹس کنٹرول کرنے کے لیے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس باقاعدگی سے  مارکیٹس کا دورہ کریں۔انہو ں نے اس سلسلے میں تمام افسران کو عملدرآمد کو یقینی بناتے ہوئے   ریونیو کیسز کے حل، مہنگائی کے کنٹرول اور میں ریٹ لسٹ پر پوری طرح عملدرآمد کے ساتھ ساتھ جنگلات کی غیر قانونی کٹائی کو روکنے، تجاوزات کے خاتمے، ریونیو سروسز کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے تمام افسران کو حکومتی احکامات کے مطابق شہریوں کو زیادہ سے زیاد ہ ریلیف کی فراہمی، ریٹ لسٹ پر عملد درآمد یقینی بناتے ہو ئے آٹا، چینی اور دیگر اشیاء کی زخیرہ اندوزی اور مصنوعی مہنگائی کا سبب بننے والے افراد کے خلاف کاروائی، پرائس فکسیشن کے عمل کو شفاف بناتے ہوئے فروٹ، سبزی اور پولٹری کے ریٹس کے کنٹرول سے متعلق ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ متعلقہ افسران اپنے دفاتر میں لوگوں کو سہولیات کی فراہمی یقینی بناتے ہوئے  تمام گزشتہ درخواستوں پر عملد رآمد کو جلد از جلد یقینی بنائیں۔  اس کے علاوہ  انہوں نے پلاسٹک فری ایبٹ آباد کے نام سے جاری مہم کو مزید موثربنانے پر زور دیا  تا کہ ضلع بھر کے تمام شہری،  تاجر اور دکاندار کپڑے، فائبر اور کاغذ کے لفافے استعمال میں لائیں۔میٹنگ میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شہاب محمد خان، اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد ڈاکٹر مجتبی بھروانہ، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر-I ماروی ملک شیر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر-III امین الحسن، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر- آصف اقبال اور  GIS اینالسٹ افسر علی شاہ نے شرکت کی۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں